23دسمبرکے پروگرام کی چاکنگ مٹانا جانبداری کامظاہرہ ہے : غلام علی خان

ٹی ایم اے کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی 23 دسمبر کے حوالے سے چاکنگ کو مٹانا ذاتی عناد کا نتیجہ لگتا ہے: غلام علی خان

راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے ٹی ایم اے کی جانب سے 23 دسمبرکی چاکنگ کو مٹانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ٹی ایم اے کو وال چاکنگ پر پابندی کیوں یاد آگئی جب کہ اس سے قبل ہر جماعت اور چھوٹی چھوٹی تنظیموں کی جانب سے جگہ جگہ وال چاکنگ ہوتی رہی ہے اور کسی نے ان کومنع کرنے یا چاکنگ مٹانے کی جراًت نہ کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے پروگرام کے سلسلے میں کی جانے والی چاکنگ ہوئی تو ٹی ایم اے کو وال چاکنگ پر پابندی یاد آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچی سمجھی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن رہ کرہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ جس کی واضح مثال گزشتہ دنوں ہونے والی عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی ہے جس کے دوران ایک پتھر بھی نہ چلا اور ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا، غلام علی خان نے کہا کہ 23 دسمبر تک ہماری وال چاکنگ، پوسٹرز اور بینرز کو اتارا گیا تو اس کے نتائج کی ذمہ دار ٹی ایم اے اور انتظامیہ ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top