چودھری نثار آمرانہ جمہوریت کے کھلاڑی ہیں، انہیں آئین کی بحالی کے ایجنڈے سے خوف آ رہا ہے۔ قاضی فیض الاسلام

چودھری نثار پاکستانی سیاست کے ٹھیکیدار نہ بنیں23 دسمبر کے عوامی اجتماع نے ان کی نیند حرام کر دی ہے
عوام آئین پاکستان کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑے ہیں اس لئے جمہوریت کے لبادے میں سیاسی آمر سٹپٹا رہے ہیں۔قاضی فیض الاسلام

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ چودھری نثار پاکستانی سیاست کے ٹھیکیدار نہ بنیں حقیقت یہ ہے کہ23 دسمبر کے عوامی اجتماع نے ان کی نیند حرام کر دی ہے اور وہ بے سر و پا بیانات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری 18کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے آئے ہیں اور وہ ملک میں حقیقی سیاست قائم کریں گے۔ کسی کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ پاکستان میں سیاست کس نے کرنی ہے اور کس نے نہیں کرنی؟چودھری نثار آمرانہ جمہوریت کے کھلاڑی ہیں اس لئے انہیں آئین کی بحالی کے ایجنڈے سے خوف آ رہا ہے۔پاکستانی عوام آئین پاکستان کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اس لئے جمہوریت کے لبادے میں سیاسی آمر سٹپٹا رہے ہیں۔ اب ملک میں وہی ہو گا جو اس ملک کے غریب عوام چاہیں گے۔ کسی ایک سیاسی جماعت کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ کسی کے جمہوری حق پر قدغن لگائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top