منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیر اہتمام شرکاء 23 دسمبر کے اعزاز میں مبارکبادی پروگرامز

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام یوسی لیول پر شرکاء 23 دسمبر کے اعزاز میں مبارک باد کے لئے پروگرامز کا انعقادجاری ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام مکہ کالونی گلی نمبر5 میں ڈاکٹر شجاعت علی کی رہائش پر کیا گیا۔

پروگرام کا آغاذ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اجتماعی درود و سلام پیش کیا گیا۔ اللہ تعالٰی کے حضور اظہار تشکر کے بعد شرکاء کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ پروگرام میں پروجیکٹر پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دکھایا گیا۔ بعد ازاں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top