گوجر خان : MSM کے زیراہتمام ہنگامی اجلاس برائے عوامی مارچ اسلام آباد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان کے زیراہتمام 14 جنوری عوامی مارچ اسلا آباد کے حوالے سے دفتر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایم ایس ایم کے عہدیداران نے شرکت کی۔

حافظ غلام مجتبیٰ مصطفوی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 14جنوری کی کال پر گوجرخان کا ہر طالب علم لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کال پر23دسمبر کے اجتماع سے بڑھ کر 14جنوری کو شاہراہ دستور پر موجود ہوں گے۔ اس حوالے سے ہنگامی طور پر گوجرخان شہر کے مقامی کالجز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری MSM رخسار مصطفوی، اویس مصطفوی سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری دعوت محمد نوید مصطفوی، رضی واجد مصطفوی فنانس سیکرٹری، شجاعت حسین مصطفوی سیکرٹری سپورٹس، شہباز مصطفوی سیکرٹری ویڈیو پروگرام نے خصوصی شرکت کی۔

حافظ غلام مجتبیٰ مصطفوی نے کہا کہ ہم 23 دسمبر کے حوالے سے کامیاب ترین اجتماع پر بالخصوص تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تمام کارکنان اور بالعموم پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم مصطفوی انقلاب کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top