ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا عزم کیا ہے : سہیل کامران ایڈوکیٹ

کرپٹ نظام کی وجہ سے ریاستِ پاکستان کا وجود شدید خطرے میں ہے
ریاست کو بچانے کے لیے شیخ الاسلام مسیحاء بن کر سامنے آئے ہیں

بہاولپور: تحریک منہاج القرآن کے صدر سہیل کامران ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بہاولپور سے عوامی مارچ میں شرکت کی تیاریوں کے لیے پانچ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، جو 3 دن کے اندر کام مکمل کر لیں گی، عوامی مارچ میں بھر پور شرکت کی جائے گی، کیونکہ ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف کمیٹیوں کے سربراہان میں مفتی مطلوب سعیدی، مفتی فضل صدیقی، علامہ حامد سعیدی، محمد شفیق مہروی اور صائم مصطفو ی شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی کلچر اور کرپٹ نظام کی وجہ سے ریاستِ پاکستان کا وجود شدید خطرے میں ہے اور اس ریاست کو بچانے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مسیحاء بن کر سامنے آئے ہیں۔

جو جماعتیں تحریک منہاج القرآن کے عوامی مارچ میں شامل ہو رہی ہیں، ان کا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔ مرکز کے علاوہ مقامی سطح پر بھی تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعتِ اسلامی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمعیت علماءِ پاکستان، جمعیت علماءِ اسلام، دعوت اسلامی، سنی تحریک، انجمن طلباء اسلام اور دیگر تمام پارٹیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ استحکامِ پاکستان کے لیے ہمارے شانہ بشانہ چلیں کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطالبات عوام کی آواز ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top