گوجرخان: 14 جنوری لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس

گوجرخان: یکم جنوری 2013ء شام 6 بجے 14 جنوری کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور درود پاک سے کیا گیا۔جس کے بعد صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی 14 جنوری کے حوالے سے تیاری پیش کی گئی۔

اس اجلاس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی، اس موقع پر نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل، راجہ ساجد محمود، تحریک منہاج القرآن گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان سمیت PP-3  کی یونین کونسلز سے ناظمین خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی قیادت کی طرف سے 23 دسمبرکے عوامی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی بھرپور شرکت پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس میں 14 مارچ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی قیادت کی طرف سے جاری کردہ اہم اعلانات سے گوجرخان کی تنظیم کو آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQ گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top