ڈاکٹر طاہر القادری ملک کو ہر قسم کی کرپشن اور بددیانتی سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ حافظ احسان الحق
تحریک منہاج القرآن میر پور، آزاد کشمیر کے ناظم حافظ احسان الحق نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد ہوا کے تازہ جونکے کی مانند ہے۔ ان کی آمد سے ملک کے کروڑوں غریبوں کا مستقبل سنور جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کرپشن، بددیانتی، بدامنی اور دہشت گردی کا راج ہے۔ کسی کی جان مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2011ء میں ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 15 لاکھ تھی جبکہ 2012ء میں صرف 8 لاکھ ٹیکس دہندگان تھے۔ ایک سال میں ٹیکس دہندگان میں 7 لاکھ کی کمی اہلیانِ وطن کی سمجھ سے بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ملک کو ہر قسم کی کرپشن اور بددیانتی سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ دے کر قوم کو اقوام عالم میں ایک باعزت مقام دلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مروجہ سیاسی نظام صرف اشرافیہ کی جمہوریت ہے۔ اس میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔ جس سے ملک میں طبقاتی تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔14 جنوری کا عوامی مارچ ملک میں حقیقی جمہوریت کی نوید ثابت ہو گا۔ عوام شیخ الاسلام کا بھرپور ساتھ دینے کیلئے باہر نکلیں تاکہ 14 جنوری کو عوام کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر باطل نظام کو بہا لے جائے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی داغ بیل ڈالی جا سکے۔
تبصرہ