CNG ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات
14 جنوری کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان
CNG ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیپٹن (ر) راجہ شجاع انور کی قیادت میں 8 رکنی وفد نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ وفد نے ڈاکٹر طاہر القادری کو CNG پمپ مالکان کے مسائل سے آ گاہ کیا اور بتایا کہ CNG انڈسٹری کو درپیش مسائل کی وجہ سے 500 ارب کا بزنس خطرے میں ہے۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے 14 جنوری کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ پورے پاکستان سے CNG انڈسٹری سے وابستہ افراد لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 جنوری کا دن ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کا دن ہو گا۔ اس دن مسائل کے اصل بت کو گرا کر اور انتخابی نظام میں اصلاحات کر کے ملک کو حقیقی جمہوریت اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
تبصرہ