14 جنوری کے لانگ مارچ نے جعلی شیروں کا پول کھل دیا۔ رحیق احمد عباسی

لانگ مارچ کی مخالفت نے ثابت کر دیا کہ کون عوام دوست ہے اور کون استحصالی و ظالمانہ نظام کا محافظ
نواز شریف حکومت پنجاب کے فنڈز سے اپنی اور اپنی پارٹی کی اربوں روپے کی تشہیر کا حساب دیں

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف بوکھلا کر ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔ انکی بوکھلاہٹ سے مفاد پرست ٹولے کا مک مکا سامنے آ گیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ایجنڈا حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین کی حکمرانی اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔ 14 جنوری کے لانگ مارچ نے جعلی شیروں کا پول کھل دیا ہے۔ لانگ مارچ کی مخالفت نے ثابت کر دیا کہ کون عوام دوست ہے اور کون استحصالی و ظالمانہ نظام کا محافظ۔ نواز شریف لانگ مارچ کے اخراجات کا حساب دینے سے قبل قرض اتارو ملک سنوارو کے دوران جمع ہونے والی رقم کا حساب دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ سے آنے والے تحریک منہاج القرآن کے وفد سے ملااقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمیروں کا سودا کرنیوالے عوام کے جذبہ قربانی کو نہیں سمجھ سکتے بلکہ عوام کی قربانی کا مذاق اڑانا سرمایہ داروں کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جلسہ اپنے کارکنوں کی مالی معاونت سے کیا ہے۔ نواز شریف حکومت پنجاب کے فنڈز سے اپنی اور اپنی پارٹی کی اربوں روپے کی تشہیر کا حساب دیں۔ موجودہ انتخابی نظام کے محافظوں کو انتخابی اصلاحات کے باعث اپنی سیاسی بساط لپٹتی محسوس ہو رہی ہے اس لئے وہ چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ ضیاء الحق کی گود میں پلنے والے جمہوریت کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں۔ 14 جنوری کو عوامی سیلاب آمرانہ جمہوریت کو بہا لے جائے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری غریب اور متوسط طبقے کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔ 14 جنوری عوام کو حقیقی آزادی دلانے کا دن ہو گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے عوام کی پارلیمنٹ لگے گی اور قائد اعظم کے پاکستان کا آغاز ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top