چوہدری نثار علی کو طاہر القادری فوبیا ہو گیا۔ انوار اختر ایڈووکیٹ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پر بیرونی ایجنڈے کا الزام چھوٹے پن اور سیاسی ناپختگی کا عملی مظاہرہ ہے۔ جنہیں اقتدار میں اپنی باری اور ’’مک مکا‘‘ منصوبہ کو خاک میں ملتا نظر آ رہا ہے۔ وہ سطحی باتوں پر اتر آئے ہیں۔ چوہدری نثار کے بیانات سیاسی گھبراہٹ کے سوا کچھ نہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری نثار علی اور ان کے لیڈرز نے سیاسی مک مکاؤ کے بغیر عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہوتی تو آج پانچ سال گذر جانے کے بعد ان کے چہرے پر یہ گھبراہٹ نہ ہوتی۔ قوم نے ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں 23 دسمبر کے تاریخی جلسہ کے بعد 14 جنوری کو اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے باہمی مک مکا کے منصوبہ کو چاک کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ عوامی لانگ مارچ کے طوفان میں استحصالی قوتیں بہہ جائیں گی۔

 انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ عوام انتخابی اصلاحات کی روشنی میں جاگیرداروں، وڈیروں اور سیاسی لٹیروں سے ہمیشہ ہمیشہ نجات پانے کا لائحہ عمل ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں طے کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top