دار الاحسان کے پانچ رکنی وفد کی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

لانگ مارچ میں شرکت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی

روحانی بزرگ صوفی برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ادارے دار الاحسان فیصل آباد سے پانچ رکنی وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انتخابی اصلاحات اور لانگ مارچ میں شرکت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفد کے سربراہ میاں عرش محمد نے کہا کہ طاہر القادری حق کی آواز لے کر اٹھے ہیں اور تمام محب وطن قوتیں ان کے ساتھ ہیں۔ ہم لانگ مارچ میں شرکت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top