جہلم : اہم اجلاس برائے عوامی لانگ مارچ

08 جنوری 2013ء کو عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت محترمہ شمائلہ عباس (مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم) نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء اجلاس میں شکیلہ طاہر (صدر)، صفیہ رفعت (ناظمہ)، سلمی صابر (ناظمہ تربیت)، راحیلہ رفعت (ناظمہ نشرواشاعت) اور قریبی یونین کونسلز کی ناظمات شامل تھیں۔ اس اجلاس میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور مختلف اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی نگران ضلع جہلم شمائلہ عباس نے عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں، اس اجلاس میں درج ذیل نکات پر غور کیا گیا:

  1. عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ اور لائحہ عمل
  2. اہداف کی تقسیم اور نتائج کا یقینی حصول
  3. بسوں کی بروقت بکنگ
  4. وسائل کا حصول
  5. افرادی قوت اور دعوتی مہم

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top