سیالکوٹ : ورکرز کنونشن برائے عوامی مارچ

یکم جنوری 2013ء کو تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد ضلعی سیکرٹریٹ 365 الممتاز پلازہ میں کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت علامہ غلام تیمور ربانی نے کی۔ سیکڑوں کارکنان نے 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جس کو نہایت سراہا گیا۔

کنونشن میں ضلعی ممبران نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی جلسہ میں سیالکوٹ سے 900 بسوں پر مشتمل قافلے نے شرکت کی، جبکہ 14 جنوری کو ان شاء اللہ 2000 بسوں کا قافلہ عوامی مارچ میں شرکت کرے گا۔ علامہ غلام تیمور ربانی نے سیالکوٹ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top