معروف روحانی شخصیات کی عوامی مارچ میں شرکت کا اعلان

پیر سیون شریف سخی شہباز قلندر، پیر رانی پور، پیر بھر جونڈی شریف کی امیر تحریک سندھ سے ملاقات

معروف روحانی شخصیات نے عوامی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ امیر تحریک سندھ مخدوم ندیم ہاشمی کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈاکٹر سید مہدی رضا گدی نشین سیون شریف سخی شہباز قلندر، پیر سید صبغت اللہ شاہ جیلانی، پیر رانی پور، پیر میاں منظور احمد بھرجونڈی شریف نے عوامی مارچ کی حمایت اور مریدین سمیت بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری 18 کروڑ عوام کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔ آج پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا وقت ہے۔ ہم تمام مریدین سمیت 14 جنوری کو عوامی مارچ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پوری قوم سے شرکت کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کو حقیقی معنوں میں ملت اسلامیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top