لاہور : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور حیدر عباس رضوی کی پریس کانفرنس

تحریک منہاج القرآن اور ایم۔ کیو۔ ایم کی انتظامات کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس میں عوامی مارچ کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر رضا ہارون اور حیدر عباس رضوی، جبکہ منہاج القرآن کے قائدین میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور عبدالحفیظ چوہدری موجود تھے۔ میٹنگ میں سیکورٹی، ٹرانسپورٹ اور میڈیا سمیت دیگر تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مزید انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر رحیق عباسی ناظم اعلیٰ اور حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top