عباس پور : منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام اجلاس

مورخہ 5 جنوری 2013ء بروز ہفتہ منہاج پبلک سکول عباس پور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر طیب ضیاء تھے۔

اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے محمد طیب ضیاء نے جملہ فورمز کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے 14 جنوری کے حوالہ سے شرکاء میٹنگ کو مرکزی پالیسی سے آگاہ کیا اورعہدداران کی رائے کو جانا۔ جملہ فورمز منہاج القرآن عباس پور نے بتایا کہ ان شاء اللہ وہ عباس پور سے مردوخواتین کا ایک بڑا قافلہ لے کر اسلام آباد آئیں گے اور اپنی جانیں تک قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے طیب ضیاء کو بتایا کہ 23 دسمبر 2012ء کو بھی مینار پاکستان میں ایک بڑے قافلے نے شرکت کی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ و دیگرفورمز نے عباس پور میں شیخ الاسلام کے پیغام کو مختلف طریقہ کار سے گھر گھر تک پہنچایا جس کی وجہ سے اب سینکڑوں افراد شیخ الاسلام کے دلدادہ ہوگئے ہیں۔ اب ہر دل میں ایک ہی آرزو ہے کہ اللہ تعالی شیخ الاسلام کو عمر حضر عطا فرمائے۔ تاکہ ہم اپنی آنکھوں سے مملکت خداداد پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرہ طلوع ہوتا ہوا دیکھیں۔ اس موقع پر تمام کارکنان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رپورٹ: برکت علی قادری صدر MYL عباس پور

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top