لاکھوں خواتین بھی لانگ مارچ میں شریک ہوں گی۔ راضیہ نوید

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہر کسی کو یکساں مواقع میسر ہوں

اسلام آباد () مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان بھر سے لاکھوں خواتین بھی اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گی اور 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شامل ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے عوامی پارلیمنٹ میں بھرپور حصہ لیں گی تاکہ تمام پاکستانیوں کو ان کے جائز حقوق ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوں۔ ان خیالات کا اظہارمنہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید اور ناظمہ نصرت امین نے گھرگھر رابطہ مہم کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا جس میں دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور مزدور کے بچے کو بھی یکساں مواقع ملنے چاہئیں تاکہ اسے نہ صرف روٹی، کپڑا اور مکان میسر ہو بلکہ وہ باوقار شہری بن کر پاکستان کی بقاء و سالمیت میں اہم کردار ادا کرسکے۔ پاکستانی خواتین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ مل کر باطل فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کریں گی تاکہ تمام پاکستانی عزت و وقار اور خوشحالی کی زندگی بسر کرسکیں گے۔ کوئی بھی ہمارے ملک اور قوم کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top