شاہین سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ عوامی مارچ کی حمایت کااعلان کردیا

ڈاکٹر طاہرالقادری کا عوامی مارچ کا فیصلہ پوری قوم کی آواز بن چکاہے۔ راجہ گل ریاض
ابرار رضا ایڈووکیٹ، غلام علی خان، ملک محمد عمر نے شاہین سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کاشکریہ ادا کیا

شاہین سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آباد کے صدر راجہ گل ریاض نے اپنے ساتھیوں سمیت 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ملک شہزاد، نائب صدرہادی رضوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری رضا، چوہدری قیوم گجر، چاچا مہدی، انتخاب عالم، راجہ اسد، ملک سکندر، عثمان عباسی، مظہرعباسی، ملک اشتیاق، زاہد ستی، راجہ سجاد، راجہ شہزاد، عرفان عباسی عرف فانو اور دیگر بھی موجود تھے۔

شاہین سٹوڈنٹس کے صدر راجہ گل ریاض نے اسلام آباد میڈیا سیل کے صدر تحریک اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ، انچارج میڈیا سیل غلام علی خان، منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے رہنما ملک محمد عمر سے ملاقات کی اور اپنی جانب سے عوامی مارچ کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے نعرے تو بہت لوگوں نے لگائے ڈاکٹر طاہرالقادری نے حقیقی عوامی انقلاب کی آواز لگا کر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اس وقت انقلاب کا تقاضا کرتے ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے قائد انقلاب ہونے کاعملی ثبوت دے دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top