مظلوم طبقہ کے حقوق کی بحالی کیلئے لانگ مارچ ہر صورت کریں گے۔ نوشابہ ضیاء

مختلف شہروں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران کی لسٹوں کی تیاری اور دھمکیاں ہمیں مظلوم طبقہ کے حقوق کی بحالی کیلئے ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت سے نہیں روک سکتیں ہم ایسی پلاننگ اور اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ نوشابہ ضیاء نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم پر امن طریقے سے آئین و جمہوریت کی حقیقی بالا دستی چاہتے ہیں جس میں لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں اگر لانگ مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنیں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونگی تاکہ عوام کو اس کرپٹ نظام انتخاب سے نجات دلا کر اہل لوگوں کے لئے راستہ ہموار کیا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top