انتظامیہ تحریک منہاج القرآن عوامی مارچ کے لئے لگائے گئے کیمپ کے اکھاڑنے کے لئے متحرک ہوگئی

عوامی مارچ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا کے حکومت بوکھلاہٹ کاشکار۔ احمدنوازانجم

حکمران عوامی مارچ سے خوف زدہ ہوکر بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں، انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے لگائے گئے کیمپ اکھاڑناشروع کردیئے ہیں۔ امیر تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے کیمپ اکھاڑنے پر سخت رد عمل کااظہارکرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی ناکامی قراردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو ہراساں کرنے سے باز رہیں ورنہ 14 جنوری سے پہلے ہی احتجاج کا نہ رکنے والاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدارکے نشے میں بدمست حکمران اپنے انجام کو بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے متعدد شہروں میں کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے اور کیمپ اکھاڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کو پرامن ہی رہنے دیاجائے، ورنہ پرامن کارکنان 14 جنوری سے پہلے ہی ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ بپا کردیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top