لانگ مارچ آئینیت اور دستوریت کی بحالی کیلئے ہے۔ احمد نواز انجم

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ لانگ مارچ آئینیت اور دستوریت کی بحالی اور انتخابی اصلاحات کے لئے ہے اور یہ تمام عمل 90 دن میں ممکن ہے۔ قوم جانتی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو امپورٹڈ کہنے والے معافیاں مانگنے کے بعد 8 سال کہاں گذار کے آئے تھے۔ صدر پاکستان کو بھاٹی چوک میں گھسیٹنے کے نعرے لگانے والے اب ذاتی مفادات کیلئے ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ 14 جنوری کا دن پاکستان میں منافقت کی سیاست کے خاتمے کا دن ہوگا اور وہ سویرا طلوع ہوگا جس میں عام پاکستانی کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع دستیاب ہوں گے۔ اب کوئی دھمکی یا طاقت پاکستانی قوم کو اس کی منزل سے نہیں روک سکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top