لانگ مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے تندور بند اور سڑکوں کنارے خندقیں کھودی جا رہی ہیں۔ غلام علی خان

حکومت عوامی مارچ کے خوف کی وجہ سے اسلام آباد کے تندور بند اور سڑکوں کے کنارے خندقیں کھدوا رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے 14 جنوری کے لانگ مارچ سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے میڈیا ایڈوائزر غلام علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لاکھوں شرکاء کے لئے تحریک منہاج القرآن نے تندوروں کو نان بنانے کے لئے آرڈر دیے تھے۔ لاکھوں شرکاء کو کھانے پینے کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے کے لیے حکمرانوں نے تندور بھی بند کرا دیے ہیں جس سے مقامی افراد بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی سڑکوں کو کنٹینرز سے بلاک کرنے کے علاوہ ان کے کنارے ہیوی مشینری کے ذریعے خندقیں کھودی جا رہی ہیں تاکہ پیدل چلنے والے شرکاء کو دشواری ہو۔ یہ جملہ اقدامات اُن حکومتی اقدامات کا تسلسل ہے جس کے ذریعے وہ عوام کو پرامن لانگ مارچ میں شمولیت سے روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کسی صورت نہیں رکے گا ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کے حقوق کی بات کی ہے دنیاکی کوئی طاقت عوامی مارچ کاراستہ نہیں روک سکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top