لانگ مارچ کرپٹ سیاست دانوں کو روند ڈالے گا۔ سید بشیر شاہ

تحریک منہاج القرآن این اے 49 کے صدر سید بشیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 14 جنوری کو ملک بھر سے ہزاروں قافلے اسلام آباد پہنچیں سگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا جم غفیر کرپٹ، ظالمانہ اور فرسودہ نظام کو روند ڈالے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی ہتھکنڈے عوامی سیلاب کونہیں روک سکتے۔ گاڑیوں کے حصول میں رکاوٹ، پٹرول اور سی این جی کی بندش سے ہمارے عزم وحوصلے میں اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری دنیا دیکھے گی کہ ہر محلے ہر گلی، شہرقصبے، علاقے اور ضلع سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لاکھوں جاں نثار عوام کے ہمراہ مارچ کے لئے نکلیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کرپٹ نظام کے خاتمے تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top