لانگ مارچ، اہلیان جہلم کا تاریخی استقبال (لمحہ بہ لمحہ)

لاہور سے اسلام آباد کا سفر، جی ٹی روڈ ‘‘شاہراہ لانگ’’ مارچ بن گیا
لانگ مارچ جہلم تک ساڑھے 23 گھنٹوں کا سفر
سینکڑوں بسوں کے قافلے ‘‘جمہوری مارچ’’ میں ہمسفر بن گئے
اہلیان جہلم نے لانگ مارچ کے شرکاء کو بسوں میں کھانا فراہم کیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ٹوئٹر پیغام میں لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا
ڈاکٹرطاہرالقادری نے نماز ظہر جہلم میں ادا کی

لانگ مارچ ، جی ٹی روڈ جہلم سے ۔ ایم ایس پاکستانی

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan

  • لانگ مارچ کے دوسرے دن کا آغاز کھاریاں سے ہوا۔ جہاں گزشتہ رات علی الصبح نماز فجر اور آرام کے لیے چند گھنٹوں کا وقفہ کیا گیا تھا۔
  • سرائے عالمگیر اور کھاریاں سے سینکڑوں بسوں کے قافلے شامل ہوئے، جن کے ساتھ ڈھولچی بھی تھے۔
  • ساڑھے 10 بجے کھاریاں سے مرکزی قافلہ روالپنڈی، اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔
  • کھاریاں سے روانگی سے پہلے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔
  • سرائے عالمگیر شہر سے گیارہ بجکر چالیس منٹ پر قافلے گزرے، جہاں لوگوں نے والہانہ انداز میں استقبال کیا۔
  • 11 بجکر 52 منٹ پر لانگ مارچ کے قافلے دریائے جہلم کے پل سے گزرے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan

  • جہلم پہنچنے پر جہلم پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی سنبھالی۔
  • جہلم پہنچ کر سیکیورٹی میں اضافہ کر کے ایلیٹ فورس کی 13گاڑیاں اسکواڈ میں شامل تھیں۔
  • جہلم گرڈ اسٹیشن کو لانگ مارچ کی وجہ سے کارڈن آف کیا گیا، حیران کن طور پر گرڈ اسٹیشن کے داخلی دروازوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کی تین گاڑیاں بھی موجود تھی۔
  • جہلم شہراور جی ٹی روڈ پر واقع جہلم کینٹ سے بارہ بجے مارچ کا گزر ہوا۔ فوجی چھاؤنی کے داخلی دروازے پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات نہیں تھے۔
  • ممتاز ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بارہ بجکر دومنٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لانگ مارچ کی حمایت کا اعلا ن کردیا۔ انہوں نے پی پی پی، نون لیگ، قاف لیگ، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو مارچ میں شرکت کرنے کی تجویز دی۔

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan

  • جہلم جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے باسیوں نے بھی اپنی کالونی کے اندر کھڑے ہوکر لانگ مارچ کو خوش آمدید کہا۔
  • جہلم ریلوے اسٹیشن کے اوور ہیڈ برج پر سٹرک تنگ ہونے اور شہر میں مارچ کے استقبال کی وجہ سے کئی دفعہ ٹریفک جام ہوئی۔مارچ کے شرکاء نے 35 منٹ میں یہ پل عبور کیا۔
  • دوپہر بارہ بجے کے خبرنامہ میں مجلس وحدت المسلمین نے ایک بار پھر لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا، مجلس وحدت المسلمین کاکہنا تھا کہ لونگ مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیا۔
  • مارچ پرایک مبصر نے اپنا تبصرہ یوں کیا کہ’’ شرکاء تمام راستے ڈاکٹر طاہرالقادری کے نعروں کے علاوہ نظام میں تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں، کسی حکومتی یا سیاسی شخصیت، سیاسی جماعت اور کسی ادارے کے خلاف کوئی ایک نعرہ بھی سننے کو نہیں ملا۔
  • 12 بجکر 55 منٹ پر جہلم کے نواح جادا چونگی میں واقع شیل پٹرول پمپ میں مرکزی قافلے نے15 منٹ کا بریک کیا۔اس دوران سیکیورٹی گاڑیوں نے پٹرول ڈلوایا جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نماز ظہر بھی ادا کی۔
  • جہلم کے علاقے کالا گوجراں میں بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کا پرتپاک استقبال کیا۔
  • دوپہر ڈیڑھ بجے قافلے جہلم کی حدود سے نکل کر دینہ کے لیے روانہ ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top