ایم کیو ایم کے رہنما منظر امام اور ان کے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مرحوم کے لواحقین، متحدہ کے سربراہ و قائدین اور کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ صوبائی اسمبلی منظر امام اور ان کے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ اقدام پر عوام کو صبر اور حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ہم مرحومین کے لواحقین، متحدہ کے سربراہ الطاف حسین، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور متحدہ کے کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس واقعہ کے مرتکب افراد کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ کراچی کا امن غارت کرنے والے لوگ نشانہ عبرت بنیں اور کسی کو پرتشدد واقعات دہرانے کی جرات نہ ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top