تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 22 جنوری بروز منگل بعد نماز عشاء منعقد کی جائے گی۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل) کریں گے۔

تقریب میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر محمد نعیم چوہدری کریں گے۔ محفل میں کثیر تعداد میں ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی شریک ہوں گے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی جانب سے تمام اہل محبت و ذوق کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top