سیدہ خانم طیبہ بخاری کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات، لانگ مارچ کی مبارکباد اور آئندہ حمایت کا اعلان

ممتاز مذہبی سکالر اور بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن سیدہ خانم طیبہ بخاری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سیدہ خانم بخاری نے کامیاب ترین اور پرامن لانگ مارچ کے انعقاد پر ڈاکٹر طاہر القادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مارچ کے شرکاء کے جوش و جذبے کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص خواتین اور بچوں کی پرجوش شرکت پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں سیدہ خانم طیبہ بخاری نے ذاتی حیثیت سے ڈاکٹر طاہر القادری کو تحریک منہاج القرآن کے لیے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین بھی دلایا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ان جذبات کے اظہار پر سیدہ خانم طیبہ بخاری کا شکریہ ادا کیا اور بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کو منہاج القرآن کی سسٹر آرگنائزیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیدہ خانم طیبہ بخاری ان کی بہن ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top