گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام کامیاب اور پرامن لانگ مارچ پر جشن

گوجرخان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام کامیاب اور پرامن لانگ کے مارچ کے انعقاد پر تہنیتی تقریب گوجرخان چوک میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن گوجرخان پیر سید صدیق حسین شاہ نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت امجد رشید صائم چشتی نے حاصل کی۔

  

 

اس کے بعد رہنما ایشین کونسل چوہدری جمیل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چوہدری، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، ناظم یونین کونسل چھینہ قاری بشیر قادری نے خطاب کیا۔

اس موقع پرتحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم محمد ریاست قادری، ناظم میڈیا عبدالستار نیازی، ناظم مالیات حاجی خالد محمود، ناظم دعوت محمد طالب قادری، نائب صدر راجہ محمد امین، سینئر نائب صدر راجہ وقار احمد، تحریک منہاج القرآن حلقہ PP-4  کے ناظم چوہدری محمد اسحق، ایگزیکٹو کونسل تحریک منہاج القرآن گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک سمیت کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری جمیل رہنما ایشین کونسل نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور عوام کی فتح کیلئے کئے جانے والے لانگ مارچ میں کامیابی پر تحریک منہاج القرآن کے تمام کارکنان اور عوام پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عوام پاکستان نے پرامن لانگ مارچ کا انعقاد کر کے قوم پر دہشتگردی کے لگے دھبے کی صفائی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور پوری دُنیا میں پاکستان کا چہرہ امن کے طورپر سامنے آیا ہے۔

محمد نعیم چوہدری نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے قائد کی قیادت میں رہ کر پاکستانی قوم کو امن و سلامتی کا علمبردار ثابت کیا ہے۔ پاکستانی قوم کسی بھی فرقہ واریت، دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث نہیں ہوسکتی، یہاں پر کچھ شر پسند عناصر ملکی سلامتی داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ ہم عوامی مارچ اور ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا عظیم الشان فقید المثال استقبال کرنے پر ہم اہلیان تحصیل گوجرخان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آخر میں ملکی سلامتی، قائد محترم کی صحت یابی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دُعا پیر سید صدیق حسین شاہ نے فرمائی۔ اختتام پر کامیاب لانگ مارچ کے انعقاد کی خوشی میں شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top