چکوال : منہاج القرآن ویمن لیگ کے دورہ جات بسلسلہ عوامی مارچ

منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال  کی عہدیداران نے 14 جنوری کے سلسلے میں تحصیل بھر کے یونین کونسل اور یونٹ کے طوفانی دورے کئے جس کے مطابق 2 جنوری کو چک بھون میں 50خواتین نے شرکت کی۔ 3 جنوری کو نارووال میں 35 خواتین، تترال میں 95 خواتین، جہلم روڈ محلہ ہجویری ہسپتال روڈ 30 خواتین، فیصل ٹاؤن قاری احمد رضا کی رہائش پر 75 خواتین، 4 جنوری ڈھکو روڈ 45 خواتین، 5 جنوری ہفتہ کوٹ چوہدریاں 70خواتین، روپوال 45 خواتین، مگھی روڈ 35خواتین، 6 جنوری اتوار منڈی 25 خواتین، جنڈ اعوان 50 خواتین، 7 جنوری سوموار چک باقر شاہ 65 خواتین، بھٹی گجر 35 خواتین، بکھاری خورد 50 خواتین، دلہہ 40 خواتین، 9 جنوری بھیں 50خواتین اور یو سی 2 میں 50خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام میں ڈاکٹر طاہر القادری  کا وڈیو خطاب سنایا گیا۔ علاوہ ازیں خواتین نے لانگ مارچ میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ پروگرام میں مسز عظمی عروج ملک ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ اور رافعہ عروج ملک نے پروگرام کے متعلق خواتین کو بریف کیا۔ واضح رہے کہ لانگ مارچ کے سلسلہ میں مزید خواتین کی ٹیمیں دعوت کے لیے دورہ پر نکلی ہوئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top