گوجرخان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد مارچ

گوجرخان: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن گوجر خان پیر سید تصدق حسین شاہ کر رہے تھے۔ اس میلاد مارچ کا آغاز گلیانہ موڑ سے ہوا جب کہ اختتام گوجرخان چوک میں ہوا۔

میلاد مارچ میں شرکاء نے پلے کارڈ، جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس مارچ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ شرکاء سیدی مرشدی یا نبی یا نبی اور غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس مارچ میں تحریک منہاج القرآن گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سمیت دیگر تمام فورمز کے کارکنان اور عہدیداران کے علاوہ علاقہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

   

تقریب سے عبدالستار نیازی، حافظ محمد رضوان اور علامہ بشیر قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے دنیا میں چھائی تاریکی چھٹ گئی، یہ تمام کائنات حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ ہے۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top