اگر الیکشن فرسودہ نظام کے تحت ہو جاتے تو پھر قوم کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا تھا۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کی تائید اور منظوری پوری قوم کی فتح ہے
عدالتوں پر حملے کرانے والے آج کس منہ سے عدلیہ کی آزادی کی بات کر رہے ہیں

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابراررضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس بار بھی اگر الیکشن سابقہ فرسودہ نظام کے تحت ہوجاتے تو ملک و قوم کو تباہی سے کوئی نہیں بچاسکتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کی صورت میں حکومتی ٹیم کے ساتھ ہونیوالے کامیاب مذاکرات ملک قوم کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ باشعور لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتخابی اصلاحات کے جومطالبات منوائے ہیں وہ پوری قوم اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے امید کی کرن ہیں۔

ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی تائید اور منظوری پوری قوم کی فتح ہے۔ لانگ مارچ کو ناکام قراردینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہیں ملک اور قوم اور غریب عوام کے ساتھ کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہ لوگ فقط اپنے مفادات کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ لوگ مسائل پیدا کرنے والے ہیں وہ کبھی بھی مسائل حل نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر حملے کرانے والے آج کس منہ سے عدلیہ کی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ اپنی باری کے چکر میں ہیں۔ ان کی خواہش فقط خواہش بن کر رہے گی اور عوام اب ان مداریوں کے چکر میں نہیں آئے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top