الیکش کمیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات کی منظوری ملک کے مستقبل کی جانب مثبت قدم ہے۔ گفتار حسین شاہ

پاکستان عوامی تحریک ملکی سیاست میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی
آنے والے دنوں میں عوامی تحریک بھرپور طریقے سے میدان میں اترے گی
تبدیلی کی خواہش رکھنے والی جماعتیں آئیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہاتھ مضبوط  کریں

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد  کے صدر سید گفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات کی منظوری کو ملک کے بہترین مستقبل کی جانب اہم قدم قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ دے کر قوم کے اندرایک نئی روح پھونک دی ہے۔ لانگ مارچ کے نتیجے میں ہونے والے کامیاب مذاکرات سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو نہیں بلکہ ملک کے کروڑوں عوام  کو فائدہ پہنچے گا۔ بعض مفاد پرست اور شرپسند عناصر اسلام آباد لانگ مارچ ڈیکلیریشن کو غلط رنگ دے کر عوام کی توجہ حقائق سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

گفتار شاہ نے کہا کہ اب ٹیکس چوراور بجلی کے بل نہ جمع کروانے والے بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین کہتا ہے کہ جس شخص کی سالانہ آمدن 5 لاکھ ہو اور ماہانہ آمدن 41000 ہو اس پر لازم ہے کہ وہ شخص ٹیکس ادا کرے، لیکن اس ملک کے اکثر بڑے ٹیکس دینے سے مبراہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے نفاذ سے ٹیکس چوری کاخاتمہ ہوجائے گا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top