میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہترین موقع ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مسلم امہ کے نام پیغام

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ اسکی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑھ کر کائنات میں کوئی خوشی نہیں۔ ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہترین موقع ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دنیا بھر میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ کیونکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top