کوہاٹ: استقبالِ شبِ میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس

کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام استقبال شب میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جلوس تحریک منہاج القرآن کوہاٹ دفترسے کلمہ طیبہ اور درودو سلام کا ورد کرتے ہوئے مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک زرگران بازار میں اختتام پذیر ہوا۔

اس جلوس میں خلیفہ گھمکول شریف صوفی محمد سلیمان صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے گھمکول شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی شرکت کی۔

آخر میں صوبائی ناظم دعوت خیبر پختونخوا حافظ محمد عبدالجلیل نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خطاب کیا اور عالم اسلام کے لیے دعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top