مولانا فضل الرحمان نام نہاد جمہوری نظام کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں : قاضی فیض الاسلام

ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی فکر نے عوام کے حقوق سے ہولی کھیلنے والوں کی نیندیں حرام کر دیں
مولانا فضل الرحمان کے سیاسی کردار پر تبصرہ کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نام نہاد جمہوری نظام کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ موجودہ نظام انتخاب کے خلاف شدید عوامی رد عمل نے مولانا کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، اس لئے وہ پاکستان عوامی تحریک اور اس کی قیادت کے خلاف غیر مہذب الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ قوم جانتی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری تہذیب، شرافت، سلامتی اور امن کا دوسرا نام ہے۔ ان کی انقلابی فکر نے عوام کے حقوق سے ہولی کھیلنے والے عناصر کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اس لئے مولانا فضل الرحمان بھی اپنی منفی باطنی کیفیات کو آشکار کرنے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں۔ مولانا کے سیاسی کردار سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے، اس لئے اس پر تبصرہ کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ مولانا جیسے نام نہاد ر’راہنما‘ کے نامناسب ریمارکس کو عوام سنجیدگی سے کبھی نہیں لیتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top