ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے حمایت خوش آئند ہے : ینگ ڈاکٹرز
بہاولپور : ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے حمایت خوش آئند ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے حق کی آواز بلند کی، وائی ڈی اے پنجاب مریضوں اور مسیحاؤں کے حقوق کی علمبردار ہے تفصیل کے مطابق سولہویں روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پرامن احتجاج جاری رہا، ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤں ڈاکٹر تنویر باجوہ، ڈاکٹر عامر مجید، ڈاکٹر افضل رندھاو، ڈاکٹر وسیم اختر اور ڈاکٹر فاروق احمد نے گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے ایجنڈے کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حق کی آواز کا ساتھ د یا اور انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات جائز ہیں، حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کر کہ انہیں سرمایہ کاری کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے لیکن عوام اس گھنائو نی سازش کو طاقت کے زور پر روکیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عوام کو ہسپتالوں کی حالتِ زار کے بارے شعور دیا، عوام کو بتایا کہ جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کے ذمہ دار ڈاکٹرز نہیں، پنجاب حکومت ہے۔ دونمبر ادویات سے مریضوں کی ہلاکت کے ذمہ دار خادمِ اعلیٰ ہیں۔ ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، لیکن مریضوں کو نظرانداز نہیں کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیروز نواز، ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر میر صدیقی، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر نا صر وکیل، ڈاکٹر رانا فیصل، ڈاکٹر سجاد حسین، ڈاکٹر کاظم زیدی، ڈاکٹر اسد فراز، ڈاکٹر عمران الحق، ڈاکٹر محمد وسیم رفیق، ڈاکٹر اویس مرید، ڈاکٹر عابد گجر، ڈاکٹر فرحان، ڈاکٹر عمر سلیم، ڈاکٹر جہانزیب نیازی، ڈاکٹر صفدر گجر اور ڈاکٹر ماجد بھی موجود تھے۔
تبصرہ