گوجر خان : تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد کل 3 فروری کو ہوگی

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جنڈ مہلو اور مصطفوی ویلفیئر ٹرسٹ بھائی خان کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محفل سماع کا انعقاد 03 فروری بروز اتوار بعد نماز عشاء کیا جائے گا، جس میں عارف فیروز قادری نوشاہی قوال و ہمنوا بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنے انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔

محفل میں بطور مہمانان خصوصی فقیر تنویر شاہ وارثی (آستانہ عالیہ وارثیہ چھپر شریف) اور سائیں غالب حسین چشتی صابری کلیامی (خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ کلیام شریف) شرکت فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران سمیت اہلیان تحصیل گوجرخان بھرپور شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top