انڈیا : تحریک منہاج القرآن کا انٹرنیشنل بک فیئر میں بک سٹال کا قیام

تحریک منہاج القرآن بڑودھا (انڈیا) کے زیراہتمام انٹرنیشنل بک فیئر دہلی میں 04 فروری تا 10 فروری تک بک سٹال لگایا گیا ہے۔ انٹرنیشنل بک فیئر (انڈیا) میں سید ناد علی بانی صدر تحریک منہاج القرآن بڑودھا (انڈیا) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تین سو سے زائد کتب، خطابات اور ہزاروں سی ڈیز پر مشتمل سٹال قائم کیا۔

دہلی کے معروف پراگتی میدان میں منعقدہ اس کتب نمائش میں دنیا بھر کے پبلشرز نے سینکڑوں کی تعداد میں سٹال لگائے ہیں۔ منہاج القرآن بڑودھا کے سٹال پر لوگ خاص دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فتوی خاص طور پر دلچسپی کا مرکز ہے۔ علاوہ ازیں عرفان القرآن، منہاج السوی اور عرفان السنہ بھی توجہ کا مرکز ہیں۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے بذریعہ ٹیلیفون سید ناد علی اور جملہ تحریک کے کارکنوں کو انٹرنیشنل بک فیئر میں منہاج القرآن کے سٹال کے قیام پر مبارکباد دی ہے۔

رپورٹ: (شعیب ملک، نیودہلی)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top