درجنوں جماعتیں مل کر چند سو افراد کا دھرنا ہی دے سکیں۔ رحیق احمد عباسی
آمرانہ جمہوریت کا یہ کنبہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ
دے
پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا سیاسی تاریخ کا وہ ریکارڈ ہے جسے توڑنے کا کوئی سوچ بھی
نہیں سکتا
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ درجنوں جماعتیں مل کر چند سو افراد کا دھرنا ہی دے سکیں جس سے ثابت ہو گیا کہ عوام ان پیرا سائٹس کو مسترد کر چکے ہیں۔ دنیا بھر کے میڈیا نے’’عوامی نمائندوں‘‘ کا حشر اسلام آباد کی شاہراہ پر دیکھ لیا۔ اس لئے آمرانہ جمہوریت کا یہ کنبہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ وہ وقت دور نہیں جب عوامی طاقت انکے بخیے ادھیڑ دے گی۔ کل کے دھرنے نے کرپٹ عناصر کے مستقبل کی تصویر واضح کر دی ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا سیاسی تاریخ کا وہ ریکارڈ ہے جسے توڑنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے عوام کے حقوق سے کھیلنے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں جس پر لکھا ہے کہ ’’قانون شکنوں کو قانون سازی اور لٹیروں کو ٹیکس لینے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچوں کا آغاز سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا اور بہت جلد عوامی انقلاب کا سورج طلوع ہو جائے گا۔
تبصرہ