کراچی شہر کی صورتحال پر پوری پاکستانی قوم کو تشویش ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

ملک کے دیگر علاقوں کو پرامن رکھنے کیلئے کراچی میں امن کا قیام لازم ہے
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی کراچی سے آئے کارکنان کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی صورتحال پر پوری پاکستانی قوم کو تشویش ہے۔ قیام امن کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو مصلحت کے دستانے اتار کر عملی اقدامات کرنا ہو نگے۔ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور علماء کرام کے قتل کے واقعات ملی و قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم سازش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کراچی سے آئے کارکنان کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں۔ ملکی سلامتی کے تقاضے ہیں کہ قتل و غارت گری میں ملوث عناصر کا کھوج لگا کر دکھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہرمیں گھر سے نکلنے والا کوئی شخص محفوظ نہیں، یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کراچی میں قیام امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے حالات باقی ملک کومتاثر کرتے ہیں۔ لہذا ملک کے دیگر علاقوں کو پرامن رکھنے کیلئے بھی کراچی میں امن کا قیام لازم ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top