جیو نیوز: سپریم کورٹ آج طاہرالقادری کی پٹیشن کی سماعت کرے گی
اسلام آباد…الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کرے گا۔ بنچ جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل ہے۔
سپلیمنٹری کاز لسٹ میں اس کیس کو سیریل نمبر ون پر رکھا گیا ہے، الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کی درخواست تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دائر کی ہے اور وہ خود ہی اس پر دلائل دینے عدالت عظمیٰ جائیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل غیر آئینی ہے، ان کے اس موقف کی تائید تحریک انصاف بھی کرچکی ہے اور اس کی جانب سے بھی صوبائی الیکشن کمشنرز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔
تبصرہ