جہلم : ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد

3 فروری 2013ء کو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سعیلہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظہ نمرہ مظہر نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت منہاج نعت کونسل جہلم اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر سعیلہ کی طالبات نے پیش کیا۔ جبکہ خصوصی خطاب گوہر نایاب (فاضلہ منہاج القرآن انٹرنشنل یونیورسٹی) نے کیا۔

پروگرام کے اختتام پر پرنسپل منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ محترمہ مریم نعیم نے خصوصی دعا کروائی۔

رپورٹ : مسز زین العابدین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top