ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام سیکرٹری شپ کورس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 05 دسمبر 2012 سے 07 دسمبر 2012ء (بدھ تا جمعہ) تین روزہ سیکرٹری شپ کے کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں آفس ورک اور سیکرٹری کی بنیادی ذمہ داریوں اور اس کے بنیادی فرائض کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ کورس میں سکھایا گیا کہ کسی بھی تنظیم کے اندر کس طرح کا م کیا جاتا ہے اور لوگوں سے کیسے ڈیلنگ کی جاتی ہے، آرگنائزیشنل ورک میں کس طرح سیکرٹری اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے۔

کورس میں منہاج القرآن اوسلوکے جملہ فورمز، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج ویمن لیگ اور ایگزیکٹو کے افراد نے شرکت کی۔ کورس کے آخرمیں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کورس کروانے والے ایرک اینڈرسن اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ منہاج القرآن اوسلو کی ایگزیکٹو کے سینئر ارکان کو جلد لیڈر شپ مینجمنٹ کورس کروایا جائے گا جس میں 11 نوجوانوں پر مشتمل 11 رکنی ٹیم مستقبل کی قیادت کے لئے تیار کریں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: اعجاز احمد وڑائچ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top