دہری شہریت رکھنا کوئی جرم نہیں ہے، ملک کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

عدل اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا حق ہے وہ کوئی بھی قسم کا سوال کرسکتا ہے

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دہری شہریت رکھنا پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت کوئی جرم نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین کے مطابق 16 ممالک میں سے کسی بھی ملک میں پاکستانی شہری دہری شہریت رکھ سکتے ہیں، اگردوہری شہریت رکھنے کے باعث ملک کی وفاداری منقسم ہوتی ہے تو اس کا نوٹس آئین پاکستان کو لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون کسی بھی شہری کو دہری شہریت رکھنے کے حق سے محروم نہیں کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عدل اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا حق ہے وہ کسی بھی قسم کا سوال کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دہری شہریت والے کو آئین انتخابات میں حصہ لینے سے منع کرتا ہے ووٹ ڈالنے سے نہیں، پاکستان کے بہترین سیاسی مستقبل کے لئے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لئے میں ایک پاکستانی شہری اور بطور ووٹر سپریم کورٹ آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے لاکھوں پاکستانی دہری شہریت رکھتے ہیں اور یہ لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے کسی بھی فیصلے کوتسلیم کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top