دہشت گردی کی مذموم کاروائیاں کرنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔ عبدالستار نیازی

ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایاجا رہا ہے، ملک کی جڑوں کو دہشت گردی نے کھوکھلا  کر کے رکھ دیاہے۔ حکمران جمہوریت کی آڑ میں اپنے مفادات کیلئے پانچ سال عوام کو بیوقوف بناتے رہے ہیں۔ دو ماہ میں کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی نے پاکستانیوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی وزارت داخلہ عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے صدر راجہ طاہر مقصود، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی قریشی اور تحریک منہاج القرآن کے ترجمان عبدالستار نیازی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

عبدالستار نیازی نے مزید کہا  کہ تحریک منہاج القرآن اس کے جملہ فورمز اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کی مذموم کاروائیاں  کرنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں اور انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top