گوجرہ: سانحہ کوئٹہ، گوجرہ کے دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی شرکت

گوجرہ: سانحہ کوئٹہ کے شہداء سے اظہار ہمدردی  کے لیے پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرہ کے قائدین کے ایک وفد نے گوجرہ میں دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک گوجرہ کے قائدین اور کارکنان بھی شامل تھے۔ مرکزی شہر گوجرہ میں دھرنے میں وحدت المسلمین کے رہنماء، ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے دھرنا شرکاء کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

پاکستان عوامی تحریک گوجرہ کے قائدین نے دھرنے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری پر حملہ ملک کے معصوم شہریوں پر حملہ ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کسی مذہب اور فرقے میں جائز نہیں، اس لیے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔ حکومت دہشت گردی میں ملوث افراد کو فوری کیفرکردار تک پہنچائے۔ ہزارہ برادری کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ملک میں انار کی پھیل سکتی ہے۔

   

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top