ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رفقاء کا خصوصی اجلاس
ڈنمارک ( محمد منیر ) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر انتظام مورخہ 01 جنوری 2013ء کو ڈنمارک کے جملہ رفقاء کااجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر غور کرنا اور آئندہ کی حکمت عملی اور اپنی ذمہ داریوں کے طریقہ کار پر غور کرنا تھا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا گیا۔اجلا س میں بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ورکرز کنونشن سے خطاب سنایا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور میٹنگ کی غرض وغایت سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں کارکنان نے 14 جنوری 2013ء کو ملین مارچ کے لئے عطیات جمع کرائے، صدر منہاج القرآن ڈنمارک نے اپنے گھر کے زیورات اور مالی عطیہ پیش کیا جس کے بعد بالترتیب امیر تحریک، نائب صدراور جنرل سیکرٹری نے بھی اپنے اپنے گھر کے زیورات اور مالی عطیات جمع کرائے اور ایثار کی عظیم مثال قائم کی۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ