اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل (بیرگامو) اٹلی کے زیر انتظام میلاد کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ( بیرگامو ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 19 جنوری 2013ء بروزہفتہ کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس بٹ نے ادا کئے۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی، اٹلی کے مشہور نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے جن میں حاجی محمد الیاس، اویس برادران، حاجی محمد یونس اور حسنین منچلا شامل تھے۔ کانفرنس سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیش یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے قرآن وحدیث کی روشنی میں خصوصی خطاب کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر جملہ شرکاء نے کھڑے ہوکر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں منہاج القرآن بیرگامو کے صدر راجہ سجاد اور سرپرست سید عمران شاہ نے خوب محنت کی۔

رپورٹ: حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top