لاہور: قائد ڈے اور تقسیم اسناد برائے حسن کارکردگی
لاہور: تحریک منہاج القرآن سمن آباد ٹاؤن بی کے زیر اہتمام کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم اسناد برائے حسن کارکردگی اور قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد مرکزی رہنما ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز سہیل احمد رضا کی رہائشگاہ گلشن راوی لاہور میں کیا گیا۔
اس تقریب میں سمن آباد کی یو سی سطح کی تمام تنظیمات کے صدر اور ناظمین نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ علی رضا بابر نے حاصل کی۔ حافظ وقار احمد صدیقی نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا جب کہ ٹاون کے صدر جناب حافظ محمد ریاض عثمانی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
اس تقریب کے میزبان سہیل احمد رضا نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے تحریک کے عہدیداران اور ورکرز کو 23 دسمبر کے عوامی استقبال اور 14 جنوری کے لانگ مارچ کی کامیابی اور پھر عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے تحریک کے کارکنوں کی عظیم کاوشوں اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر محترم پروفیسر وقار احمد طاہر اور محترم ڈاکٹر سلطان احمد چودھری نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک اور مشن کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارک باد دی اور عوامی استقبال، لانگ مارچ کے موقع پر اعیل خدمات سرانجام دینے پر یو سی سطح کے کارکنوں اور رہنماؤں کو حسن کارکردگی کی اسناد بدست سہیل احمد رضا، پروفیسر وقار طاہر اور ڈاکٹر سلطان احمد چودھری تقسیم کیں۔
ان میں شاہد اقبال قادری ناظم سمن آباد ٹاؤن بی، حافط محمد جمیل قادری، حاجی محمد الیاس نقشبندی، حاجی محمد اشرف، راجہ حبیب نواز، حافظ علی رضا بابر، محمد عمر رضا بابر، حیدر رضا بابر، حافظ عاطف، سید تجمل شاہ، ذیشان وحید، شفقت علی قادری، محمد نقیب، عظمت علی قادری، محمد حسیب ایم ایس ایم، خلیل خاں، محمد ابو بکر، قمر الدین، محمد بلال، ثاقب محمود پاکستان عوامی تحریک، فیض الحسن، نظام الدین قادری، خالد حسین قادری، ارشد اعوان، محمد رزاق، صوفی ربنواز، رانا محمد اکرم، علامہ عبداللطیف، علماء کونسل، سلیم احمد قادری، علامہ غلام یسین صاحب چشتی علماء کونسل، محمد عثمان خالد ایم ایس ایم، شہزاد احمد، اجمل بٹ، محمد احسان خالد، اختر جمیل قادری ایڈووکیٹ، محمد اشرف، سعیدہ شاہد ویمن لیگ، میاں افتخار احمد، ریحانہ اقبال، خلیل الرحمن کھوکھر، ارم شفقت، مولوی عبدالحمید، ساجدہ مرتضی، محمد قاسم شاہ، ڈاکٹر سلطان چودھری، محمد ارسلان، شفقت جواد قادری، محمد ریاض ایم ایس ایم، محمد آصف، تابش مصطفوی، لانگ مارچ میں شرکت کرنے والی کم عمر ترین بچی ڈیڑھ سالہ راضیہ شاہد کو خصوصی سند اور انعام دیا گیا۔
تقسیم اسناد کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 62 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور صلوۃ و سلام کے بعد ان کی درازیءِ عمر کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ محفل کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
تبصرہ