سینئر صحافی اور جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کا قتل آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

سفاکانہ قتل کے ذمہ داران کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سینئر صحافی اور جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کا قتل آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے۔انہوں نے ملک ممتاز کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مذموم رویوں کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔صحافی معاشرے کا حقیقی آئینہ ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک ممتاز کی شہادت دہشت گردوں کا انتہائی مذموم عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مطالبہ کیا کہ ملک ممتاز کے سفاکانہ قتل کے ذمہ داران کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top